سپریم کورٹ چیف جسٹس کی تلنگانہ کے چیف سکریٹری پر برہمی

   

حیدرآباد ۔ 30 اپریل (سیاست نیوز) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا نے تلنگانہ چیف سکریٹری سومیش کمار پر برہمی کا اظہار کیا۔ این وی رمنا نے دہلی میں چیف منسٹرس اور ہائیکورٹس چیف جسٹس کی مشترکہ کانفرنس سے خطاب میں تلنگانہ میں عدلیہ کے مسائل کی یکسوئی کیلئے چیف منسٹر اور ہائیکورٹ چیف جسٹس نے چند فیصلے کئے ہیں۔ اس پر عمل کے بجائے انہیں زیرالتواء رکھنے پر چیف سکریٹری کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ وہ اپنا کوئی ذاتی کام کرنے کا مطالبہ نہیں کررہے ہیں۔ عدالتی نظام کو مستحکم کرنے فیصلے کرنے پر زور دے رہے ہیں۔ عدالتوں کے حالت قابل رحم ہے، جس پر این وی رمنا نے تشویش کا اظہار کیا۔ ضلعی عدالتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک وکیل اندر جاکر واپس آنے کے بعد دوسرے اندر جانے کی صورتحال ہے۔ تلنگانہ کے وزیرقانون اندرا کرن ریڈی نے سپریم کورٹ چیف جسٹس کے ریمارکس کا جائزہ لینے کا تیقن دیا۔