لندن : گنجان آباد شہروں میں پیشاب کرنے کی سہولت کیلئے ٹوائلٹس کی کمی کے باعث لوگ دیواروں کی آڑ میں پیشاب کرنا عام بات ہے اور حیرت یہ ہے کہ لندن جیسے جدید شہرمیں بھی یہ مسئلہ موجود ہے۔ اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے لندن کی ایک کالونی کے حکام نے ایک منفرد طریقہ اختیارکیا ہے۔لندن کے سوہو محلے میں پیشاب کرنے کے اس دائمی مسئلے سے نمٹنے کیلئے ایک نئے طریقے کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔ اس نئے طریقے کے مطابق سڑکوں کے کناروں پرجو مرد گلیوں میں پیشاب کرتے ہیں انہیں جدید طریقے سے دیواروں پاس پیشاب سے روکنا ہے۔ اس کیلئے ایک عجیب “پیشاب مخالف” پینٹ کیا جا رہا ہے۔محلے کے حکام جس میں بڑی تعداد میں بار، ریستوراں اور تھیٹر واقع ہیں۔ اس میں تقریباً تین ہزار افراد آباد ہیں۔