Sunday , September 22 2019

سڑک حادثہ میں ایک شخص کی ہلاکت

حیدرآباد /9 ستمبر ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ کتور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص فوت ہوگیا ۔ کتور پولیس کے مطابق 55 سالہ محمد مولانا جو ونپرتی علاقہ کا متوطن تھا ۔ ایک کمپنی میں مشین آپریٹر کا کام کرتا تھا ۔ 28 اگست کے دن پیش آئے حادثہ میں مولانا شدید زخمی ہوگیا تھا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ کتور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT