حیدرآباد : جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان و کنوینر جوائنٹ ایکشن کمیٹی بازیابی مساجد نے وزیر اقلیتی بہبود تلنگانہ کے ایشور کے اجلاس میں جناب محمود علی وزیر داخلہ ، تلسانی سرینواس یادو وزیر مویشیاں افزائش ،جناب عامر شکیل ایم ایل اے ، جناب فرید الدین ایم ایل سی ، جناب محمد سلیم چیرمین وقف بورڈ کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں 28فبروری کو سکریٹریٹ مساجد کا سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جناب محمد مشتاق ملک نے نماز فوری شروع کرنے پر زور دیا تو عہدیداروں نے بتایا کہ یہاں ملبہ بہت ہے اور فوری ملبہ کی صفائی کا حکم دیا گیا ہے اور اس کے بعد کمپاؤنڈ وال تعمیر کی جائے گی اور سنگ بنیاد کے ساتھ نماز شروع کردی جائے گی۔ نماز کیلئے حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ قریب ایک گھنٹہ تک تینوں منسٹرس اور ایم ایل اے ، ایم ایل سیز سے اس مسئلہ پر گفتگو رہی ۔