عہدیداروں کو وزیر عمارات و شوارع پرشانت ریڈی کی ہدایت
حیدرآباد: وزیر عمارات و شوارع پرشانت ریڈی نے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس میں نئے سکریٹریٹ کے تعمیری کاموں کی پیشرفت سے متعلق تفصیلات حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے انتہائی عصری سہولتوں کے ساتھ سکریٹریٹ کی عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ عمارت کی تکمیل کا کام تیزی سے جاری ہے اور مقررہ مدت میں تکمیل کردی جائے گی ۔ پرشانت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ چیف منسٹر کی تجاویز اور مشوروں کے مطابق تعمیری کام میں تیزی پیدا کی جائے۔ چیف منسٹر نے یوم جمہوریہ کے موقع پر سکریٹریٹ کا دورہ کرتے ہوئے تعمیری کاموں کا جائزہ لیا تھا ۔ انہوں نے تعمیر کے سلسلہ میں طئے شدہ پلان میں بعض تبدیلیوں کی سفارش کی ہے۔