وزیر عمارت و شوارع وی پرشانت ریڈی نے اچانک دورہ کیا ۔تعمیری کاموں کا معائنہ
حیدرآباد 14 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ کے نئے سکریٹریٹ کا 18 جنوری کو افتتاح ہونے کے بعد کوئی امکانات نہیں ہیں۔ کیوں کہ اس دن چیف منسٹر کے سی آر نے کھمم میں کئی ترقیاتی و دوسرے پروگرامس میں شرکت کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ ساتھ ہی بی آر ایس کا پہلا جلسہ عام بھی اُس دن کھمم میں منعقد کیا جارہا ہے جس میں تین چیف منسٹرس اور ایک سابق چیف منسٹر شرکت کرنے والے ہیں۔ اس جلسہ عام کو کامیاب بنانے کے لئے بی آر ایس کے تمام قائدین مصروف ہوگئے ہیں۔ چیف منسٹر کے سی آر کی ہدایت پر ریاستی وزیر عمارات و شوارع وی پرشانت ریڈی نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے نام سے موسوم نئے سکریٹریٹ کے تعمیری کاموں کا تقریباً چار گھنٹوں تک جائزہ لیا جوت کمیل کے آخری مراحل میں پہونچ گیا ہے۔ مین انٹرنس، لینڈ اسکیپ ایریا، پورٹیکو، انٹرنل روڈس، فواروں کی تعمیر، گرینائٹ فلورینگ، ماربل فلورینگ، فالس سیلنگ، جی آر سی کے کاموں، کورٹ یارڈ، لینڈ اسکیپ کے کاموں، ریڈ سانڈ اسٹون، فائر ورکس، الیکٹریکل ورکس کا معائنہ کیا۔ عہدیداروں اور ورک ایجنسیوں کو مشورہ اور تجاویز بھی پیش کئے۔ وزیر پرشانت ریڈی نے کہاکہ سکریٹریٹ کی نئی عمارت کے تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔ کاموں میں مزید تیزی پیدا کرنے کی عہدیداروں اور ورک ایجنسیوں کو ہدایت دی گئی ہے اور انھیں بتایا کہ چیف منسٹر نے تعمیری کاموں کی تکمیل کے لئے جو نشانہ مختص کیا ہے اُس سے قبل تعمیری کاموں کو مکمل کرلیاجائے۔ ن