منگل کے روز برطرف ہونے والے اراکین پارلیمنٹ میں نیشنل کانفرنس کے فاروق عبداللہ‘ کانگریس لیڈران ششی تھرور اورمنیش تیوار ی ہیں نئی دہلی۔
لوک سبھا کے 79اپوزیشن ممبران کو پارلیمنٹ سے معطل کرنے کے ایک روز بعد منگل کی کاروائی میں خلل ڈالنے والے 49لوک سبھا اراکین پارلیمنٹ کو ایوان سے برطرف کردیاگیا ہے۔
منگل کے روز برطرف ہونے والے اراکین پارلیمنٹ میں نیشنل کانفرنس کے فاروق عبداللہ‘ کانگریس لیڈران ششی تھرور اورمنیش تیوار ی‘ کارتی چدمبرم‘
این سی پی کے سوپریا سولے‘ اورسماج وادی پارٹی کی ڈمپل یادو کے نام شامل ہیں‘ یہ وہ اراکین پارلیمنٹ ہیں جنہیں آج کاروائی میں خلل ڈالنے کی وجہہ سے معطل کردیاگیا ہے۔
انڈیابلاک کے اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے 13ڈسمبر کے روز پارلیمنٹ میں پیش ائے سکیورٹی کوتاہی پر ہوم منسٹر امیت شاہ کے بیان کی مانگ کررہے ہیں۔