سیاست شاپنگ دھومبمپر ڈرا تقریب کا حیدرآبادی فنگامہ شو ملتوی

   

حیدرآباد۔ 3 فروری (سیاست نیوز) ادارۂ سیاست کی جانب سے سیاست شاپنگ دھوم کی بمپر ڈرا تقریب کے ضمن میں منعقدہ کے بی جانی کا ’’حیدرآبادی فنگامہ شو‘‘ 4 فروری کو للت کلاتھورنم باغ عامہ، نامپلی میں منعقد ہونے والا تھا جس میں شائقین کی تفریح کیلئے مختلف نوعیت کے پروگرامس ترتیب دیئے گئے تھے۔ نئے پرانے نغموں کے علاوہ کامیڈی کے شاہکار آئٹمس اور حیدرآبادی فلم اسٹارس کا خصوصی مظاہرہ، مشہور یوٹیوب چیانلس کے فنکاروں کے خصوصی نظارے شامل تھے، لیکن اسمبلی بجٹ اجلاس کے سبب عائد کردہ تحدیدات کے باعث اسے ملتوی کردیا گیا۔ ملتوی شدہ تفریحی پروگرام ’’حیدرآبادی فنگامہ شو‘‘ کی نئی تاریخ کا عنقریب اعلان کیا جائے گا۔