سید شاہد مہدی جامعہ ہمدرد یونیورسٹی کے نئے چانسلر مقرر

,

   

نئی دہلی: جامعہ ہمدرد کے چانسلر کے عہدہ کے لئے سید شاہد مہدی کو مقرر کیا گیا ہے۔ سید شاہد مہدی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تاریخ اور سیاسیات میں ایم اے کیا اور اس کے بعدآئی اے ایس کا امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے مختلف ممالک کے دورہ کرتے ہوئے ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔ سید شاہد جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کے وائس چانسلر بھی رہ چکے ہیں۔

وہ دہلی ایجوکیشن سوسائٹی او رڈاکٹر ذاکر حسین میموریل سوسائٹی کے چیرمین کے عہدہ پر بھی فائز ہوچکے ہیں۔جناب مہدی ٹیننتھ پلان کمیٹی ان ہائر ایجوکیشن کے رکن کی حیثیت سے بھی کام کر چکے ہیں۔ پروفیسر سید احتشام حسنین، پروفیسر احمد کمال، سید سعود اختر کے علاوہ دیگر نے انہیں مبارک باد پیش کی۔