سید عزیز پاشاہ آل انڈیا تنظیم انصاف کے دوبارہ قومی صدر منتخب

   

سالانہ کانفرنس کا جھارکھنڈ میں اختتام، ملک کی ممتاز شخصیتوں کی شرکت
حیدرآباد ۔ 29 مارچ (سیاست نیوز) آل انڈیا تنظیم انصاف کی تیسری سالانہ کانفرنس نے ملک میں فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا عہد کیا ہے تاکہ ملک میں دستور اور جمہوریت کا تحفظ ہو۔ تنظیم انصاف نے مسلمانوں کو تعلیم اور دیگر شعبہ جات میں ترقی کے لئے دستور میں دیئے گئے حقوق سے استفادہ کا فیصلہ کیا ہے۔ کانفرنس میں 16 ریاستوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سابق رکن راجیہ سبھا سید عزیز پاشاہ اور ڈاکٹر ایوب علی خاں کو دوبارہ آل انڈیا تنظیم انصاف کے صدر اور جنرل سکریٹری کے طور پر منتخب کیا گیا۔ پروفیسر مدیع الرحمن شیروانی اور افتخار رمحمود کو ڈپٹی جنرل سکریٹری اور سینئر وائس پریسیڈنٹ مقرر کیا گیا۔ بلویندر سنگھ، اپا دورائی سابق رکن پارلیمنٹ اور پروفیسر ترنم مشتاق کو نائب صدور مقرر کیا گیا۔ عرفان فاطمی (بہار)، اصلاح الدین (منی پور) اور شکیل الرحمن (دہلی) کو سکریٹریز مقرر کیا گیا۔ جھارکھنڈ کے وزیر اقلیتی امور احسان الحسن، سابق مرکزی وزیر سبودھ کانت سہائے، سابق ڈائرکٹر جنرل پولیس اے این رائے، رکن پارلیمنٹ بنوئے ویشوم، گل ریز ہدیٰ، اتل کمار انجان اور دوسروں نے مخاطب کیا۔ کانفرنس میں فیاض منیر پٹیل اور جلال الدین کو تلنگانہ جبکہ افسر اور رسول کو آندھرا پردیش سے قومی ارکان عاملہ کے طور پر شامل کیا گیا۔ مہاراشٹرا سے اشفاق سلامی، پروفیسر زبیر خاں اور بشیر مجید کو قومی عاملہ میں شامل کیا گیا۔ ر