سید عظمت اللہ حسینی تلنگانہ وقف بورڈ کے صدر نشین منتخب

   

بورڈ اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ ۔ 21 فبروری کو ذمہ داری سنبھالیں گے

حیدرآباد۔16فروری(سیاست نیوز) جناب سید عظمت اللہ حسینی کو بہ اتفاق آراء تلنگانہ وقف بورڈ کا صدرنشین منتخب کرلیا گیا۔ حکومت کی جانب سے جناب سید عظمت اللہ حسینی کے علاوہ محترمہ عائشہ خانم کو وقف بورڈ رکن بنانے کے بعد آج وقف بورڈ میں نئے صدرنشین کیلئے اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں نومنتخبہ صدرنشین کو مابقی معیاد کیلئے اتفاق رائے سے صدرنشین عہدہ کیلئے منتخب کیا گیا۔ صدارت سینئر رکن بورڈ مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین صابری نے کی۔ ان کی قرأت کلام پاک سے ہی اجلاس کا آغاز ہوا۔ مولانا سید ابوالفتح بندگی پاشاہ قادری نے نو نامزد اراکین کا بورڈ اجلاس میں خیر مقدم کیا ۔ بعد ازاں جناب ملک معتصم خان نے صدرنشین وقف بورڈ کیلئے جناب سید عظمت اللہ حسینی کو مابقی معیاد کیلئے منتخب کرنے تجویز پیش کی جس کی اجلاس میں موجود تمام اراکین نے تائید کی۔ اجلاس میں اراکین بورڈ مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین صابری‘ مولانا سید ابولفتح بندگی پاشاہ قادری‘ مولانا سید نثار حسین حیدر آقا‘ جناب ملک معتصم خان‘ جناب زیڈ ایچ جاوید کے علاوہ محترمہ عائشہ خانم اور چیف ایکزیکیٹیو آفیسر سید خواجہ معین الدین موجود تھے۔ سید عظمت اللہ حسینی 21 فبروری کو صدر نشین کی باضابطہ ذمہ داری سنبھالیں گے ۔ ( باقی سلسلہ صفحہ 6 پر )