سیل فونس کی سطح پر مہلک بیکٹیریا ہونے کا انتباہ

   

لندن : ماہرین نے خبردار کیا ہیکہ موبائل فون کی اسکرینوں کی سطحوں پر چھپے ہوئے غیرمرئی جراثیم میں انسانی فضلے اور کاکروچ کے بیکٹیریا بھی شامل ہیں۔ میڈیا کے مطابق صارف کے جسم میں منتقل ہونے والے نقصاندہ جرثوموں کی تحقیق میں 100 فیصد اسمارٹ فون اسکرینوں پر بیکٹیریا Escherichia coli اور Streptococcus faecalis پائے گئے۔کمپنی ’’SellCell‘‘ کے آپریشنز کی ڈائریکٹر سارہ میک کانومی کے کئے گئے اس مطالعہ کا مقصد یہ معلوم کرنا تھا کہ سیل فون کی اسکرینوں پر کتنے نقصان دہ بیکٹیریا موجود ہیں اور کس قسم کے بیکٹیریا سب سے زیادہ عام ہیں۔ رپورٹ کے نتائج چونکا دینے والے تھے کہ بہت سے بیکٹیریا انسانی فضلے سے بنتے ہیں۔ یہ مطالعہ لوگوں کیلئے اپنے موبائل فون کو زیادہ کثرت سے اور اچھی طرح صاف کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔