ویٹی کن سٹی : کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ سیکس ان خوبصورت چیزوں میں سے ایک ہے جو خدا نے انسان کو عطا کیا ہے۔کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے جاری ہونے والی ایک دستاویزی فلم میں سیکس کی خوبیوں کی تعریف کرتے ہوئے اسے خدا کی طرف سے انسانوں کو عطا کی گئی خوبصورت چیزوں میں سے ایک قرار دیا۔86 سالہ پوپ نے یہ تبصرہ ڈزنی کی تیار کردہ دستاویزی فلم ’دا پوپ آنسرز‘ میں کیا ہے، جس میں روم میں سن بیس کی دہائی کے اوائل میں دس افراد کے ساتھ ہونے والی ایک میٹنگ کی تصویر کشی کی گئی ہے۔پوپ فرانسس سے مختلف موضوعات پر سوالات کیے گئے، جن میں ایل جی بی ٹی کے حقوق، اسقاط حمل، فحش فلموں کی صنعت، سیکس، عقیدہ اور کیتھولک چرچ کے اندر جنسی استحصال شامل ہیں۔