دواخانوں، تجارتی اداروں اور اسٹیک ہولڈرس کے ساتھ اجلاس، ڈی سی پی جوئیل ڈیوس اور کاجل سنگھ کا خطاب
حیدرآباد 14 اگست (سیاست نیوز) ٹریفک پولیس نے ایچ ۔ سٹی منصوبہ کے تحت فلائی اوورس اور انڈر پاسیز کی تعمیر کے پیشِ نظر کے بی آر پارک کے اطراف 18 اگست 2026ء سے ون وے ٹریفک نظام نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلہ میں آج جوائنٹ کمشنر پولیس (ٹریفک) جوئل ڈیوس اور ڈپٹی کمشنر پولیس (ٹریفک۔II) کاجل سنگھ نے پارک کے اطراف واقع دواخانوں، تجارتی اداروں اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرس کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جس میں نئی ٹریفک ترتیب، ڈائیورشنس اور رسائی کے انتظامات کی وضاحت کی گئی۔ ٹریفک پولیس نے تمام اسٹیک ہولڈرس اور سڑک استعمال کرنے والوں سے نئے نظام کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور تعاون کی اپیل کی۔ اسٹیک ہولڈرس کو اپنے ملازمین، وزیٹرس، صارفین اور سروس فراہم کنندگان تک ان تبدیلیوں کی معلومات پہنچانے کی ترغیب دی گئی تاکہ منتقلی کے دوران کم سے کم پریشانی ہو۔ جوائنٹ کمشنر پولیس نے کہاکہ ٹریفک سمت میں چھوٹی سی تبدیلی ٹریفک کے بہاؤ میں بڑا فرق لاسکتی ہے اور موٹر سواروں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اپنے راستے پہلے سے طے کریں، مقررہ سمتوں کی پابندی کریں اور نفاذ کے ابتدائی دنوں میں گراؤنڈ پر موجود ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔ ون وے ٹریفک نظام ایچ سٹی انفراسٹرکچر پراجکٹ کے تحت شروع کئے جانے والے 7 فلائی اوورس اور 7 انڈر پاسیز کی تعمیر کے پیش نظر لایا جارہا ہے، جس کے دوران سڑک کی چوڑائی کئی مقامات پر 30 ، 40 فیصد تک کم ہو جائے گی۔ ٹریفک حکام کے مطابق یہ عارضی نظام تقریباً دیڑھ سال تک جاری رہے گا، یعنی منصوبے کی تکمیل تک۔ ٹرائل رنز (5 اپریل اور ماہ جون میں) اور ڈرون فوٹیج / ٹیکنیکل اسٹڈیز کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ ون وے ٹریفک بہاؤ سے بھیڑ، تاخیر اور حادثات کے خطرات کم ہونگے۔ ب؍V/m/b