نئی دہلی : ملک کے پاش لودھی اسٹیٹ علاقہ میں ایک سنسنی خیز واقعہ میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک سب انسپکٹر نے پہلے اپنے سینئر ساتھی انسپکٹر کو گولی مار کر ہلاک کردیا اور بعد میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔یہ معاملہ جمعہ کی رات کا ہے ۔ دونوں ہی افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔موصولہ اطلاع کے مطابق سب انسپکٹر کرنیل سنگھ نے پہلے انسپکٹر دشرتھ سنگھ کو گولی مار دی اور پھر خود کو بھی گولی مار لی۔ دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ فی الحال اس واقعہ کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے ۔