ممبئی۔ونچت بہوجن اگھاڑی (وی بی اے) چیف پرکاش امبیڈکر نے کہاکہ شہریت ترمیمی ایکٹ اور قومی رجسٹرار برائے شہریت (این آرسی) کا ”اثر درج فہرست طبقات(ایس سیز) اور درج فہرست قبائیلی پر بھی پڑے گا“۔
وی بی اے خاموش احتجاج کررہی ہے۔ وی بی اے ممبران نے بھی دادر میں سی اے اے اور این آرسی کے خلاف خاموش احتجاج منظم کیاہے۔
پرکاش امبیڈکر نے کہاکہ ”عوام کو این آرسی اور سی اے اے کے موضوع پر گمراہ کیاجارہا ہے۔این آرسی اور سی اے اے سے خالی مسلم کمیونٹی متاثر نہیں ہوگی‘ مگر کئی ہندو اور ایس سی اور ایس ٹی طبقات بھی اس قانون سے متاثر ہوں گے۔
کانگریس این سی پی غلط اندازہ میں یہ کہہ رہی ہے کہ اس قانون سے مسلم کمیونٹی ہی خاص طور پر متاثر ہوگی“
تحویلی کیمپس
انہوں نے کہاکہ نوی ممبئی کے نیرول اور کھارگھر میں تحویلی کیمپس دوبارہ کھولے جارہے ہیں۔ لہذا عوام کو جلد ہی کوئی اقدام اٹھانا چاہئے ورنہ ان کاخاتمہ ہوجائے گا“۔
نئے قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاج ہورہا ہے جس کے ذریعہ پاکستان‘ افغانستان اور بنگلہ دیش سے ائے ہوئے اقلیتی طبقات جس میں ہندو‘ سکھ‘ جین او رپارسی‘ بدھسٹ31ڈسمبر2014سے قبل ائے ہیں انہیں ہندوستان کی شہریت دی جائے گی