سی اے اے اور این ار سی مخالف احتجاجی مقام پر ایک جوڑے کی ہوئی شادی

,

   

چنئی: چنئی کے ایک علاقہ میں ایک جوڑے کی منفرد اور انوکھے انداز میں شادی ہوگئی، اولڈ اشرم منیپٹ کے ایک احتجاجی مقام پر ایک مسلم جوڑے کی شادی ہوگئی، اس دوران دونوں سی مخالف تختی اپنے ہاتھوں میں تھامے بیٹھے تھے، چنئی میں میں واقع اولڈ اشرم منیپٹ علاقہ میں شاہین باغ دہلی کے طرز پر غیر معینہ مدت کےلیے احتجاج کیا جا رہا ہے۔

شینشا اور سمعیہ کی جوڑے کی منگنی کچھ دن پہلے ہوئی تھی اور شادی کی تاریخ بھی طے ہوچکی تھی۔

https://youtu.be/ZXXZcV0lkYM

چونکہ دونوں میں میاں بیوی اسی علاقہ سے تعلق رکھتے ہیں، اور اس احتجاج کی وجہ سے انکی شادی میں تاخیر ہو سکتی تھی، اور احتجاج شروع ہوئے چند ہی دن گزرے ہیں۔

اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ طئے کیا گیا کہ شادی احتجاجی مقام پر ہی ہو، اور احتجاج میں شریک سینکڑوں مظاہرین نے اس جوڑے کی حوصلہ افزائی کی۔

15 فروری کو چنئی میں احتجاج ایک بار پھر شروع ہوا جب مظاہرین نے ترنگا لہرایا اور سی اے اے اور این آر سی کے خلاف نعرے بازی کی۔