نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کی جانب سے آج جاری کردہ دسویں جماعت کے پہلے سیشن کے نتائج میں جنوبی ہند کے علاقے کارکردگی میں سرفہرست ہیں ۔بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق، ترواننت پورم اور وجئے واڑہ 99.79 فیصد کے ساتھ فہرست میں سب سے اوپر رہے ، اس کے بعد چنئی 99.58 فیصد اور بنگلورو 98.91 فیصد پر رہا۔ ترواننت پورم گزشتہ پانچ سالوں سے مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا خطہ بنا ہوا ہے ۔قومی دارالحکومت کے علاقوں کی کارکردگی قدرے پیچھے رہی، جس میں دہلی ویسٹ( 97.45فیصد) اور دہلی ایسٹ (97.33فیصد) بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر رہے ۔اس سال سی بی ایس ای کے مجموعی طور پر کامیاب ہونے والے طلباء کے تناسب (پاس فیصد) میں معمولی بہتری درج کی گئی ہے۔ سال 2026 میں امتحان میں شرکت کرنے والے 24,71,777 طلباء میں سے 23,16,008 طلباء کامیاب قرار دیے گئے ، جس سے کل کامیابی کی شرح 93.70 فیصد رہی۔ یہ 2025 کے 93.66 فیصد کے مقابلے میں تھوڑی زیادہ ہے ۔لڑکیوں نے ایک بار پھر لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ؛ لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب 94.99 فیصد رہا، جبکہ لڑکوں کا 92.69 فیصد۔ H/I
تاہم، ٹرانس جینڈر امیدواروں کی کامیابی کی شرح میں کمی دیکھی گئی ہے ، جو گزشتہ سال کے 95 فیصد سے کم ہو کر اس بار 87.5 فیصد رہ گئی ہے ۔