نئی دہلی۔ جامعہ مسجد کے باہر بڑی تعداد میں اقلیتی کمیونٹی کے لوگ اکٹھا ہوئے اور حال میں بی جے پی کے برطرف قائدین کے پیغمبر اسلامؐ کی شان اقدس میں گستاخانہ کلمات کی ادائیگی کے خلاف نعرے بازی کی ہے۔
جامعہ مسجد کے عین باہر سیڑھیوں پر لوگ جمع ہوئے او ربی جے پی ترجمان نوپور شرما او رنوین جندل پر مشتمل پلے کارڈس تھامے ہوئے تھے۔
جمعہ کی نماز کے فوری بعد یہ احتجاجی مظاہرے انجام پائے۔ مذکورہ برطرف بی جے پی قائدین کی فوری گرفتاری کا مظاہرین کامطالبہ کیاہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایک ٹیلی ویثرن مباحثہ کے دوران مبینہ اشتعال انگیز ریمارکس کے لئے نوپور شرما او ردیگر کئی لوگوں پر ایک ایف ائی آر بھی درج کی گئی ہے۔
دہلی پولیس پی آراو نے کہاکہ ”ہم نے ان لوگوں کے خلاف ایف ائی آر درج کی ہے جنھوں نے نفرت انگیز پیغامات کو پھیلایا ہے‘گروپس کو اکسایا ہے اور حالات کو ابتر بنارہے ہیں جو عوامی امن وامان کے لئے نقصاندہ ہے“۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ”ایک مقدمہ نوپور شرما اور دیگر ایک مقدمہ جائزہ لینے کے بعد متعدد سوشیل میڈیااداروں پر درج کیاگیاہے۔ تفصیلات کے لئے سوشیل میڈیا انٹر میڈیٹرس کو نوٹسیں جاری کی جائیں گے“۔