شرما کے خلاف دو مقدمات اس سے قبل درج کئے گئے ہیں
پونے۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ترجمان نوپور شرما کے خلاف گیان واپی مسلئے پر ایک انگریزی چینل پر ٹیلی ویثرن مباحثہ کے دوران پیغمبر اسلامؐ کی شان اقدس میں گستاخی کے معاملے میں ایک اور مقدمہ درج کیاگیاہے۔
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی) لیڈر کی ایک شکایت پر پونے نژاد کوندھاوا پولیس اسٹیشن میں 31مئی کے روز ایک اور ایف ائی آر درج کی گئی ہے۔ ان ہی قانونی زمروں کے تحت شرما کے خلاف اس سے قبل بھی دو مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
ایک نیشنل ٹی وی چینل پر پیغمبر اقدسؐ کی شان میں شرما کی گستاخی پر ہندوستانی سنی مسلمان سنی بریلوی تنظیم رضا اکیڈیمی کی ایک شکایت کے بعدشرما کے خلاف 295اے‘153اے‘ اور 505بی ائی پی سی کے تحت ممبئی میں مقدمہ درج کیاگیاہے۔
ایک پولیس عہدیدارکی شکایت پربھی حیدرآباد میں سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں ائی پی سی کی دفعہ 153(اے)‘504‘505(2) اور 506کے تحت شرما کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے۔ مذکورہ شکایت میں یہ الزام ہے کہ شرما نے پیغمبر اسلام ؐ کی شان اقدس اور مذہب اسلام کے خلاف توہین آمیز الفاظ او رتکلیف دہ الفاظ کا استعمال کیاہے او رمسلمانوں کے جذبات کوٹھیس پہنچائی ہے او ردرخواست میں فوری کاروائی کی مانگ کی گئی ہے۔
اس سے قبل 27مئی کے روز شرما نے مبینہ طور پر یہ کہا تھا کہ انہیں سوشیل میڈیا پر ایک ”خود ساختہ حقائق کی جانچ کرنے والے‘کی جانب سے گیان واپی مسجد معاملے میں ٹی وی چینل پر ان کی حالیہ بحث کے ویڈیو کو بڑے پیمانے پر چھیڑ چھاڑ کے ساتھ سرکولیٹ کرنے کے بعد عصمت ریزی اور قتل کی دھمکی ملی ہے۔
نوپور شرما نے اے ائی این کو بتایاکہ”یہاں پر ایک خود ساختہ حقائق کی جانچ کرنے والے نے ماحول کو خراب کرنا شروع کیاہے اور اس کے لئے بڑے پیمانے پر چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے ایک منتخبہ ویڈیو ڈالا جو پچھلی رات میں پیش ائے میرے مباحثوں میں سے ایک تھا۔
اس کے بعد سے مجھے جان سے مارنے‘ عصمت ریزی کرنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں جس میں میرے اور میرے گھر والوں کا سرقلم کرنے کی دھمکیاں بھی شامل ہیں“۔
شرما نے الزام لگایاکہ الٹ نیوز کے ایک مالک کا چھیڑ چھاڑ والے ویڈیو نے ان کے خلاف ٹرولس کی حوصلہ افزائی کی اور کہاکہ ان کے گھر والوں کے ساتھ کچھ بھی ناگہانی ہوتا تو اس کا ”ذمہ دار“ وہ الٹ نیوز کے اسی مالک کو ٹہرائیں گی۔
اس کے علاوہ شرما نے کہاکہ وہ تما م دھمکیاں اکٹھا کررہے ہیں اور اس ضمن میں ایک شکایت درج کرائیں گے۔