شاک لگنے سے ایک خاندان کے دو افراد کی موت

   

حیدرآباد۔ 20مئی (یو این آئی) راجنا سرسلہ ضلع میں ایک ہی خاندان کے دو افراد کی شاک لگنے سے موت ہوگئی۔ یہ واقعہ آج صبح پیش آیا۔ ان کی شناخت 37 سالہ لیلا اور اس کے دیور 35 سالہ روی کے طور پر کی گئی ۔مقامی افراد کے مطابق یہاں گذرنے والے برقی تار ٹوٹ جانے سے گھاس کے ڈھیر نے آگ پکڑلی۔ مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی اور پانی ڈال کر بجھادیا تاہم یہ دونوں بجلی کے تار کی زد میں آگئے اور بجلی کے تار شاک لگنے سے ان کی برسرموقع موت ہوگئی۔