شاہد افریدی کو کویڈ کی جانچ میں مثبت پائے جانے کے بعد گوتم گمبھیر کا ردعمل۔ ویڈیو

,

   

نئی دہلی۔ہندوستانی کرکٹ کے سابق بلے بازگوتم گمبھیر نے پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد افریدی کی کرونا وائرس سے جلد از جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔کروبا وائرس کی جانچ میں مثبت پائے جانے کے بعد گوتم گمبھیر کے ٹوئٹر کے ذریعہ ان نیک تمناؤں کا اظہار کیاتھا۔

گوتم گمبھیر نے شاہد افریدی کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ گمبھیر نے آج تک پر کہاکہ”اس وائرس کی وباء سے کوئی متاثر نہیں ہونا چاہئے۔ میرے شاہد افریدی کے ساتھ سیاسی اختلافات ہیں مگر میں ان کی عاجلانہ صحت یابی چاہتاہوں“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ”مگر افریدی سے زیادہ میں اپنے ملک میں وائر س سے متاثرہ لوگوں کی عاجلانہ صحت یابی چاہتاہوں“۔

YouTube video

ہفتہ کے روز افریدی نے ٹوئٹ کیاتھا کہ”جمعرات کے روز سے میری صحت میں خرابی ہے‘ میرے جسم میں شدید درد ہے۔ میری جانچ ہوئی اور بدقسمتی سے مجھے کویڈ مثبت نکلا ہے۔ میری عاجلانہ صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں۔انشاء اللہ“

گوتم گمبھیر او رشاہد افریدی کے درمیان میں لفظی جنگ

اپنے اٹو بیوگرافی میں تنقید کرنے والے الفاظوں کی شمولیت کے بعد سے گمبھیر اور آفریدی کے درمیان میں کافی وقت سے لفظی جنگ کا سلسلہ چل پڑا ہے۔

آفریدی کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے پاکستانی کرکٹ کے موجودہ اور سابق کرکٹر س نے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔

تیز گیند باز وہاب ریاض نے کہاکہ”گیٹ ویل سون شاہد بھائی“۔ تیز گیند باز سہیل تنویر نے لکھا کہ ”جلد سے جلد ٹھیک ہوجاؤ لالہ“۔

وکٹ کیپر کمران اکمل نے کہاکہ”انشاء اللہ آپ بہت جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔ آپ کی درازی عمر کے لئے دعاء گوہوں۔ جلد سے جلد ٹھیک ہوجائیں“