شاہین باغ میں پستول لے کر داخل ہونے والے شخص نے مظاہرین کو دی دھمکی۔ ویڈیو

,

   

نئی دہلی۔ ملک کی درالحکومت کے شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور این آرسی کے خلاف ایک مہینے سے زائد عرصہ سے مخالف احتجاجی مظاہرے چل رہے ہیں۔

دہلی کے ایک ہندی نیوز پیپر میں شائع خبر کے مطابق مظاہرین میں بچوں اور خواتین کی تعداد کافی بڑی ہے۔ مظاہرین مرکزی حکومت سے نئے شہریت قانون واپس لینے کی مانگ کررہے ہیں

۔درایں اثناء منگل کے روز ایک فرد مظاہرین سے بات چیت کے لئے پہنچا۔

اس دوران مذکورہ فرد نے مظاہرین کو اپنی لائسنس یافتہ پستول دیکھاکر دھمکی دی۔

جس کا ویڈیو نیوز ایجنسی اے این ائی نے جاری کیاجو 52سیکنڈ پر مشتمل ہے۔

وائیرل ویڈیو میں صاف سنائی دے رہا ہے کہ مظاہرین اس فرد کو پکڑنے کے آوازیں لگارہے ہیں۔

حالانکہ ابھی تک یہ جانکاری نہیں مل پائی ہے کہ مذکورہ فرد فرار ہونے میں کامیاب ہوا یا نہیں۔

واضح دیں کہ مرکزی حکومت شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) پر منجمد ہے۔ مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے لکھنو میں سی اے اے کی حمایت میں ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ ہم ڈنکی چوٹ پر کہتے ہیں‘

جنھیں احتجاج کرنا ہے کریں ہم سی اے اے کو واپس نہیں لیں گے“۔

شہریت قانون شہریت دینے کا قانون ہے چھیننے کا نہیں ہے۔

شہریت قانونی کا ہندوستان میں رہنے والے لوگوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا‘ یہ قانون پاکستان‘ بنگلہ دیش اور افغانستان سے ائے ہوئے اقلیتی کو شہریت دینے والا قانون ہے۔