نئی دہلی۔ سی او وی ائی ڈی 19کی وجہہ سے ملک بھر میں جاری امتناعات کے پیش نظر کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے ہفتہ کے روز ہوم منسٹر امیت شاہ سے
مطالبہ کیاہے کہ وہ جموں اور کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور مزدور جو ملک بھر میں پھنسے ہوئے ہیں ان کی مدد کے لئے ہدایتیں جاری کریں۔
آزاد کے دفتر کے مطابق انہو ں نے پھنسے ہوئے لوگوں کے لئے ایک خصوصی ہلپ لائن نمبر کی بھی مانگ کی ہے۔ اس کے علاوہ انہو ں نے ہوم منسٹر پر زوردیا ہے کہ وہ انہیں رہائش اور راشن بھی فراہم کریں۔
وزرات صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کے روز ملک بھر میں 873معاملات اور 19اموات کی تصدیق کی ہے۔
تاہم 78لوگ اب تک اس بیماری سے صحت یاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج کئے جاچکے ہیں۔
ملک کی مختلف ریاستوں میں جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور مہاجر مزدور لاک ڈاؤن کی وجہہ سے پھنسے ہوئے ہیں۔