لندن ۔ 16 نومبر (ایجنسیز) شاہ چارلس سوم کی زندگی کے ایک بڑے پچھتاوے کا انکشاف ہوا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 78 سالہ شاہ چارلس کو آج بھی اس بات کا افسوس ہے کہ وہ بچپن میں اپنی بہن شہزادی این کے ہمراہ برطانیہ کے مشہور تفریحی ریزورٹ ’بٹلِنز‘ میں چھٹیاں گزارنے نہیں جا سکے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاہ چارلس نے بچپن میں متعدد بار اپنی والدہ ملکہ الزبتھ دوم اور والد شہزادہ فلپ سے درخواست کی تھی کہ مجھے اور میری بہن کو بٹلِنز کے تفریحی مقام پر چھٹیاں گزارنے کی اجازت دی جائے، تاہم ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہ ہو سکی۔ اس کے بجائے شاہی خاندان کے بچوں کی تعطیلات عموماً اسکاٹ لینڈ کے بالمورل قلعہ اور نورفولک میں واقع سینڈرنگھم اسٹیٹ میں گزرتی تھیں۔