لندن : برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کے دعوت نامے کی تصویر شاہی محل کی جانب سے جاری کردی گئی ہے۔تاجپوشی کے دعوت نامے پر ملکہ الزبتھ دوم کو خصوصی خراجِ عقیدت بھی پیش کیا گیا ہے۔بکنگھم پیلس نے گزشتہ روز شاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب کا رنگین دعوت نامہ جاری کیا ہے جوکہ 6 مئی 2023ء کو ویسٹ منسٹر ایبی میں ہونے والی تاجپوشی کے لیے 2,000 مہمانوں کو بھیجا گیا ہے۔پھولوں والے پیچیدہ بارڈر والے اس دعوت نامے کو اینڈریو جیمیسن نے ڈیزائن کیا ہیجو ایک ہیرالڈک آرٹسٹ اور مینواسکرپٹ ایلیومینیٹر ہیں۔ہاتھ سے پینٹ شدہ واٹر کلر اور گاؤچ ایلسٹریشن کو اس ری سائیکل شدہ کارڈ پر پرنٹ کیا گیا جوکہ بادشاہ کی تاحیات پائیداری میں دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔اس دعوت نامے کا پیچیدہ ڈیزائن صرف سجاوٹ نہیں بلکہ درحقیقت نئے برطانوی بادشاہ اور ان کی اہلیہ کے بارے میں کافی کچھ ظاہر کرتا ہے۔دعوت نامے پر موجود پھولوں والا پیچیدہ بارڈر وادی کے لیلی، کارن فلاورز، وائلڈ اسٹرابیری، ڈاگ روزیز اور بلیو بیلز کے علاوہ برٹش وائلڈ فلاور میڈو کی عکاسی کرتا ہے۔