شبانہ اعظمی کی صحت کے متعلق جاوید اختر نے دی جانکاری ’ائی سی یو میں ہیں مگر تمام اسکان رپورٹس مثبت“

,

   

Ferty9 Clinic

جاوید اختر نے کہا ہے کہ شبانہ اعظمی جو ممبئی پونا ہائی وے پر ہفتہ کے روز ایک سڑک حادثہ کا شکار ہوگئی تھیں تیزی کے ساتھ روبہ صحت ہورہی ہیں

ممبئی۔ ممتاز اداکارہ شبانہ اعظمی کے پونا ممبئی ایکسپریس ہائی وے پر حادثے میں زخمی ہونے کے بعد ایک روز بعد ان کے شوہر اور ممتاز گیت کار‘ شاعر نے کہاکہ اب شبانہ کی صحت میں بہتری ہے۔

فی الحال ان کا علاج ممبئی کے کوکیلا بین دھیر بھائی امبانی اسپتال میں چل رہا ہے اور ان کے سلسلہ وار طریقے سے کی گئی تمام طبی تشخیص مثبت ہے۔

جاوید نے بالی ووڈ ہنگامہ کو بتایا کہ”پریشان نہ ہوں‘ وہ ائی سی یو میں ہوں مگر تمام رپورٹس مثبت ہیں۔ ایسا لگ رہا ہے کوئی سنگین چوٹیں نہیں ائی ہیں“۔

ذرائع کے مطابق شبانہ کو مکمل طور پر روبہ صحت ہونے کے لئے ایک ماہ کا وقت لگے گا۔۔ قبل ازیں ڈاکٹر سنتوش شی سی ای او اسپتال نے کہا ہے کہ مذکورہ اداکارہ کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ہفتہ کی رات میں دئے گئے بیان میں انہوں نے کہاکہ ”ان کی حالت مستحکم ہے اور نگرانی میں انہیں رکھا گیاہے“۔

ہفتہ کے روز شبانہ اعظمی کی کار ممبئی پونے ایکسپریس وے پر ٹرک سے ٹکرانے کے بعد کھالا پور ٹول بوتھ کے قریب میں حادثہ کا شکار ہوگئی تھی‘ دوسری گاڑی میں جاوید اختر تنہا سفر کررہے تھے جنھیں کوئی گزند نہیں ائی ہے۔شبانہ کے ڈرائیور املیش یوگیندر کامت کے خلاف ٹریک ڈرائیور راجیش پانڈورنگا شنڈے نے ایک ایف ائی آر درج کرائی ہے۔

ایف ائی آر کی کاپی میں لکھا ہے ”کارڈرائیور کی تیز ڈرائیونگ کی وجہہ سے‘ ممبئی پونا ہائی وے پر چلتی ٹرک سے ٹکر ہوگئی“۔

وزیراعظم نریندر مودی بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جنھوں نے حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد ٹوئٹر کا اپنا ردعمل پیش کیاہے۔

دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے بھی ان کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ کئی فلمی ستاروں جس میں انل کپور‘ تبو‘ ستیش کوشی اور دیگر شامل ہیں نے شبانہ اعظمی کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے