شب معراج کی تمام تیاریاں تکمیل کے قریب :اندرابی

   

سری نگر: جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئر پرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی کا کہنا ہے کہ وقف بورڈ کے تحت چلنے والی زیارت گاہوں میں تمام کمیوں اور خامیوں کو جلد از جلد ٹھیک کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شب معراج کے پیش نظر درگاہ حضرت بل میں تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔موصوف چیئر پرسن نے ان باتوں کا اظہار آج یہاں خانیار میں پیر دستگیر (رح) کے آستان عالیہ پر حاضری دینے اور غسل خانے کا افتتاح کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہجب سے ہم نے وقف کا چارج سنبھالا تو ہماری زیارت گاہوں میں جو تعمیراتی کام تھے ، جن کو نہیں کیا گیا تھا، کو کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ان کا کہنا تھاکہ ہماری زیارت گاہوں میں سب بڑی پرابلم غسل خانوں کی ہے بڑے دنوں اور دوسرے دنوں پر لوگ کافی تعداد میں زیارت گاہوں پر حاضری دیتے ہیں لیکن ان کو وضو کرنے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ڈاکٹر درخشاں نے کہا کہ آج ہم نے یہاں وضو خانے کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہجتنی بھی وقف کے تحت زیارت گاہیں ہیں ان میں جو بھی کمیاں ہیں ان کو جلد از جلد ٹھیک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ زائرین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔