ممبئی۔اداکا ر سے سیاست داں بننے والے اعجاز خان نے ششانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈریہاچکرابرتی کے خلاف ایک ایف ائی آر درج کئے جانے کے بعد اپنا ردعمل پیش کیاہے۔
انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ”ریہا چکرابرتی ہندوستان معاف نہیں کرے گا“۔
Rhea tune kya kiya … ? #Rheachakraborty hindustan maaf नहीं karega 👍😡
— Ajaz Khan (@AjazkhanActor) July 29, 2020
ریہا چکرابرتی کے خلاف ایف ائی آر
قبل ازیں بالی ووڈ اداکارکی خودکشی کے کیس نے اس وقت نیا موڑ لیاہے جب منگل کے روز متوفی اداکار کے والد کے کے سنگھ نے راجیو نگر پولیس اسٹیشن میں چھ لوگوں کے خلاف ایف ائی آر درج کرائی ہے
جس میں اداکارہ ریہا چکرابرتی کے نام بھی شامل ہے جس پرخودکشی کے لئے مجبور کرنے کا الزام لگایاگیاہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے سی بی ائی کی معاملے میں مانگ کے مطالبے پر مشتمل ایک کھلے مکتوب میں چکرابرتی نے اعتراف کیاہے کہ وہ متوفی اداکار کی گرل فرینڈ تھیں
ششانت سنگھ کی سابق گرل فرینڈ کا بیان
چہارشنبہ کے روز اداکارہ انکیتا لوکھنڈے‘ جو ششانت سنگھ راجپوت کی سابق گرل فرینڈ ہیں نے سوشیل میڈیا کا سہارا لیا اور ایک خفیہ پوسٹ شیئر کیاہے۔
اپنے سوشیل میڈیا اکاونٹس پر کسی اور چیز کا ذکر کئے بغیر ہی انکتا نے ایک ایسے تصویر پوسٹ کی ہے جس پر لکھا ہے کہ ”سچائی کی جیت ہوگی“۔
بعدازاں انکیتا نے مبینہ طور پر بہار پولیس کو جانکاری دی تھی کہ متوفی اداکارہ ریہا کی ہراسانی کی وجہہ سے کچھ ناخوش تھے
اعجاز خان نے ششانت سنگھ راجپوت کے ساتھ انصاف کامطالبہ کیا
یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ اعجاز خان مسلسل متوفی اداکار کے ساتھ انصاف کی مانگ کرتے آرہے ہیں۔
اپنے ٹوئٹس میں سے ایک میں انہوں نے لکھا کہ”پچھلے37دنوں سے ایک ہی چہرہ میرے ذہن اور میری آنکھوں کے سامنے بار بار گھوم رہا ہے“
For the last 37 days the same face has been coming to my mind, in front of my eyes again and again!!!!#SushantSingRajput #justiceforsushantsinghrajaput #Ajazkhan #NationstandWithKangana #SushantSinghRajput pic.twitter.com/LMYl9qo79p
— Ajaz Khan (@AjazkhanActor) July 20, 2020
ششانت سنگھ کی موت
ششانت سنگھ راجپوت کی مبینہ
مبینہ طور پر ششانت سنگھ راجپوت نے 14جون کے روزباندرہ کے اپنے فلیٹ میں خودکشی کرلی تھی۔
وہیں ممبئی پولیس اس معاملے کے پہلے سے ہی تحقیقات کررہی ہے اورکئی لوگوں سے اس معاملے میں پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔
کئی تنظیمیں اس معاملے کی سی بی ائی تحقیقات کی مانگ کررہی ہیں جو اقرباء‘ گروپ او ربالی ووڈ میں لابی کی وجہہ سے موت کا ذمہ دار ششانت سنگھ کو ٹہرایاجارہا ہے۔
بالی ووڈ میں ششانت سنگھ راجپوت کا کیریر
سال 2013میں ششانت سنگھ راجپوت نے بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا اور ان کی پہلی فلم ”کائی پو چے“ تھے۔
سال 2015میں ائی ان کی فلم ”ڈیٹیکٹیو با او کمیش بخشی‘ ایم ایس دھونی‘ سونچاریہ اور چھیچھوری“ میں ان کی اداکاری کو سہرایاگیاہے۔
ان کی آخری فلم 24جولائی کے روز ڈیزنی ہاٹ اسٹار پرریلیز کی گئی ”دل بیچارہ“ ہے جس کی ناقدین نے ستائش کی ہے