Friday , January 24 2020

شعیب سے پہلی ملاقات ریسٹورنٹ میں ہوئی تھی : ثانیہ

دبئی ۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری پہلی ملاقات آسٹریلیا کے ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی تھی۔ ایک انٹرویو کے دوران ثانیہ مرزا نے شعیب سے پہلی ملاقات کے بارے میں کہا کہ ہم دونوں کا تعلق کھیل کے شعبے سے ہے، اِس لیے ہم دونوں ایک دوسرے کو پہلے سے پہچانتے تو تھے لیکن ہماری براہ راست ملاقات ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی تھی۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ مجھے لگا کہ یہ ملاقات شاید اتفاق یا قْدرتی طور پر ہوئی ہے لیکن بعد میں جب میں نے اِس بارے میں سوچا تو مجھے احساس ہوا کہ یہ اتفاق نہیں تھاکیونکہ شعیب مجھ سے ملاقات کے ارادے سے ریسٹورنٹ آئے تھے کیونکہ اْن کو معلوم تھا کہ میں اْس ریسٹورنٹ میں موجود ہوں۔ واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اْن کی شادی حیدرآباد میں ہوئی تھی جبکہ دونوں کا ولیمہ شعیب ملک کے نواحی علاقے سیالکوٹ میں ہوا تھا، دونوں کے یہاں گزشتہ سال اکتوبر میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اذہان مرزا ملک ہے اور اب اْن کا بیٹا ایک برس کا ہوچکا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT