شمالی مانچسٹر کی 2 عمارتوں میں آگ لگ گئی

   

لندن : برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں شمالی صنعتی علاقہ کی 2 عمارتوں میں آگ لگ گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کے باعث علاقہ میں دھوئیں کے بادل چھا گئے، فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں اور فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق آگ سے متاثرہ صنعتی علاقہ سے ملحقہ سڑکوں کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کی فی الحال کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔