شمس آباد ایرپورٹ پر مسافر گرفتار 8.25 تولہ سونے ضبط

شمس آباد ۔/13 مارچ، ( سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں کسٹمس عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 8.25 تولہ سونا ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق دبئی سے شمس آباد ایرپورٹ آنے والی فلائیٹ نمبر EK-528 کے ایک مسافر کے لگیج کی تلاشی لینے پر پاپ کارن مشین اور مساج مشین کے اندر سلور کوئیل میں لپیٹ کر سونا جس کا وزن 8.25 تولہ ہے ضبط کرتے ہوئے کسٹمس عہدیداروں نے مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ کسٹمس عہدیداروں کی جانب سے سونے کی اسمگلنگ کو روکنے کی تمام کوششوں کے باوجود سونے کے اسمگلرس اپنی کوششوں کے ذریعہ مسلسل سونے کی اسمگلنگ کررہے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT