شمس آباد سے ملک کے چھ ایرپورٹس کیلئے راست پروازوں کا آغاز

   

شمس آباد ۔ 24 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد ایرپورٹ سے ملک کے 6 ایرپورٹس کیلئے راست پروازوں کا آغاز ہوا ہے ۔ 6 ایرپورٹس میں انڈیگو فلائیٹ کی سرویس سے استفادہ حاصل کیا جارہا ہے ۔ چھ ایرپورٹس جن میں اگرتلا ، جموں ، آگرہ ، کانپور ، ایودھیا ، پریاگراج شامل ہیں ۔ مسٹر پردیپ پنیکر چیف ایگزیکٹیو آفیسر GHIAL نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے گھریلو سرویس کو وسعت دی ہے ۔ مسافروں کیلئے سفری سہولت کا آغاز کیا گیا جس سے تجارتی اداروں کو کافی سہولت ہوگی ۔ ہماری کوششوں سے شمس آباد ایرپورٹ ملک کا مرکزی ہوائی اڈہ کے طور پر ابھر رہا ہے ۔ ان نئی پروازوں سے ہندوستان کے بڑے شہروں کیلئے ایک اہم لنک کے طور پر شمس آباد ایرپورٹ ابھر رہا ہے ۔ تمام مسافروں کیلئے ملک بھر میں 75 سے زائد اور بیرون ممالک 18 مقامات پر بغیر کسی رکاوٹ سفر کرسکتے ہیں ۔ شمس آباد ایرپورٹ سے ملک کے کسی بھی بڑے شہر کا سفر دو گھنٹے کے اندر کیا جاسکتا ہے ۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر پردیپ پنیکر نے بتایا کہ اگرتلہ کیلئے ہفتہ میں چار مرتبہ 7 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی اور 10 بجکر 20 منٹ پر پہنچے گی ۔ جموں کی فلائیٹ ہفتہ میں تین مرتبہ 7 بجکر 5 منٹ پر روانہ ہوگی اور 10 بجکر 10 منٹ پر پہنچے گی ۔ آگرہ کیلئے فلائیٹ ہفتہ میں تین مرتبہ 1 بجکر 55 منٹ پر روانہ ہوگی اور 4 بجکر 5 منٹ پر پہنچے گی ۔ کانپور کیلئے فلائیٹ 8 بجکر 55 منٹ پر روانہ ہوگی اور 11 بجے پہنچے گی ۔ ہفتہ میں چار مرتبہ سفر کرے گی ۔ ایودھیا کیلئے فلائیٹ ہفتہ میں چار مرتبہ دوپہر ایک بجکر 55 منٹ پر روانہ ہوگی اور 4 بجکر 5 منٹ پر پہنچے گی ۔ پریاگ راج کی فلائیٹ ہفتہ میں تین مرتبہ 8 بجکر 55 منٹ پر روانہ ہوگی اور 10 بجکر 55 منٹ پر پہنچے گی ۔