سری نگر، 8 جون (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے پاد پاون علاقے میں مغل روڈ پر سڑک حادثے میں ایک عمر رسیدہ خاتون کی موت ہوگئی جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے ۔ذرائع نے بتایا کہ پاد پاون علاقے میں مغل روڈ پر ایک گاڑی سڑک سے لڑھک کر نہر میں جا گری۔انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں ایک خاتون کی موت جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے ۔متوفی خاتون کی شناخت نورا بیگم ساکن پنگری راجوری کے طور پر ہوئی ہے ۔