پیغام میں دعوی کیاگیا تھا کہ ممبئی میں چھ مقامات پر بم رکھے گئے ہیں اس کی وجہہ سے ممبئی میں دھماکے ہوں گے۔
ممبئی۔ممبئی پولیس الرٹ پر ہے اور ایک تحقیقات کی شروعات اس وقت کی ہے جب شہر میں بموں کو رکھنے اور اس کے دھماکوں پر مشتمل ایک پیغام میں دعوی کیاگیا تھا‘ پولیس کے ایک اہلکار نے جمعہ کے روز یہ بات کہی ہے۔
جمعہ کے روز12:30کے قریب میں ورلی میں ٹریفک کنٹرول روم پر ایک پیغام موصول ہوا‘ جس میں دعوی کیاگیا ہے کہ ممبئی میں چھ مقامات پر بم رکھے گئے ہیں اس کی وجہہ سے ممبئی میں دھماکے ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ ممبئی پولیس کی کرائم برانچ اور مہارشٹرا اے ٹی ایس کو دھمکی آمیز پیغام کے متعلق چوکنا کردیاگیا ہے اور پیغام بھیجنے والے کا پتہ لگانے کے لئے ایک تحقیقات کی جارہی ہے۔
اہلکار نے مزیدکہاکہ ائی پی سی کی دفعہ 505(2)کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا گیاہے جو طبقات کے درمیان دشمنی‘ نفرت یابدخواہی پیدا کرنے یااسے فروغ دینے والے بیانات سے متعلق ہے