شیواجی پارک کیلئے ادھو گروپ کامیاب

   

ممبئی : ادھو ٹھاکرے کو شیواجی پارک میں دسہرہ ریلی کے لیے ہائی کورٹ سے اجازت مل گئی ہے۔ جبکہ ایکناتھ شندے دھڑے کو بامبے ہائی کورٹ سے منھ کی کھانی پڑی ہے۔ ہائی کورٹ نے ایکناتھ شنڈے دھڑے کی جانب سے دادر کے ایم ایل اے سدا سرونکر کی عرضی کو خارج کر دیا ہے۔ خود کو اصل شیو سینا بتاتے ہوئے سدا سرونکر نے دسہرہ ریلی کا مطالبہ کیا تھا اور ادھو ٹھاکرے کی عرضی میں مداخلت کی تھی۔بمبئی ہائی کورٹ نے ادھو ٹھاکرے کو دسہرہ ریلی کیلئے اجازت دے دی ہے۔