شیوسینا کے ایم ایل ایزکو نوی ممبئی منتقل کیاتو کانگریس نے بھوپال

,

   

نئی دہلی۔ مہارشٹرا میں بی جے پی کو حکومت کی تشکیل میں مدد کے لئے این سی پی چیف شراد پوار کے بھتیجے اجیت پوار کے اقدام سے حیران شیو سینا نے اپنے 55اراکین اسمبلی کو نوی ممبئی کی ہوٹل میں منتقل کیاتھا کہ خرید سے روکا جاسکے۔

شوسینا کے ذرائع کے مطابق 56میں سے 55ایم ایل ایز کو نوی ممبئی کی ہوٹل للت کو لایاگیا ہے۔تمام اراکین اسمبلی سے استفسار کیاگیا ہے وہ اپنے موبائیل فون جمع کرادیں اور دو اراکین اسمبلی کو ان کی حمل ونقل پر نظر رکھنے کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔

شیوسینا کے صدر ادھو ٹھاکرے اور ان کے بیٹے ادتیہ ٹھاکرے بھی اراکین اسمبلی سے ملاقات کے لئے ہوٹل پہنچے۔

اس سے قبل دن میں کانگریس نے اپنے تمام اراکین اسمبلی کو مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال لے کر چلی گئی تاکہ خرید فروخت کے معاملے کو روکا جاسکے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے مدھیہ پردیش کے سابق چیف منسٹر اور سینئر لیڈر ڈگ وجئے سنگھ سے استفسار کیاگیا ہے وہ تمام اراکین اسمبلی کو ایک جگہ رکھیں۔

پارٹی درائع کا کہنا ہے کہ ایم ایل ایز کو ایک جگہ رکھنے کا مقصد بی جے پی ایوان اسمبلی میں اپنی اکثریت پیش کرنے میں ناکام کرنا ہے۔

مہارشٹرا میں جاریہ سیاسی ڈرامہ میں ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ کانگریس اپنے اراکین اسمبلی کو کسی محفوظ مقام پر لے کر گئی ہے۔

اکٹوبر24کے روز مہارشٹرا کے 288اسمبلی سیٹوں کے نتائج برآمد ہونے کے بعد مذکورہ پارٹی نے اپنے اراکین اسمبلی کو پارٹی کی زیر قیادت ریاست راجستھان کے جئے پور لے کر گئی تھی۔

مغربی ریاست میں جاری سیاسی ڈرامہ کی شروعات اس وقت ہوئی جب بی جے پی 105سیٹوں پر جیت حاصل کرتی ہوئے سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے ائی‘ اور شوسینا نے چیف منسٹر کے لئے اپنے انتخابات سے قبل کے اتحادی پارٹی کی درخواست کو مسترد کردیاتھا۔

مہارشٹرا گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے سب سے پہلے بی جے پی کو حکومت کی تشکیل کی دعوت دی تھی۔

انکار کے بعد انہوں نے شیو سینا اور اس پھر 54سیٹوں والوں این سی پی کو اگلے روز مدعو کیا۔

مگر مقرر وقت ختم ہونے تک کوئی ردعمل نہ آنے پر کوشیاری نے 12نومبر کے روز ریاست میں صدر راج کے نفاذ کا اعلان کردیاتھا