شیوم روڈ پر نعش برآمد

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : عنبر پیٹ پولیس نے ایک شخص کی نعش کو شیوم روڈ سے دستیاب کرلیا ہے ۔ جو بتایا جاتا ہے کہ ووٹ ڈالنے کی غرض سے باہر نکلا تھا ۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد اس کی شناخت کرلی اور تفصیلات بتائی ۔ پولیس عنبر پیٹ کے مطابق 33 سالہ احمد جو پیشہ سے ایک آئسکریم کمپنی میں ملازمت کرتا تھا اولڈ ملک پیٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ جو واپس نہیں لوٹا کمپنی کے ذمہ داروں کو پولیس نے فون پر احمد کی اطلاع دی ۔ بتایا گیا ہے کہ اس شخص کو شراب کے نشہ کی عادت بھی تھی ۔ اور اکثر فیٹس بھی آتے تھے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔