کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیو اکمار کوای ڈی کے منی لانڈرنگ معاملے سے متعلق معاملے میں سنوائی میں شامل ہونے کا استفسار کیاہے۔ سنوائی19ستمبر کے روز مقرر کی ہے۔
بنگلورو۔کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سدارامیہ نے جمعرات کے روز کرناٹک کانگریس صدر ڈی کے شیو اکمار کو ای ڈی کے سمن کی جاری کردہ سمن کی مذمت کی اور اس کو بھارت جوڑو یاترا میں خلل ڈالنے کی مایوس کن کوشش قراردیا۔
سدارامیہ نے ٹوئٹ کیاکہ”بھارت جوڑو یاترا کی تیاریوں میں خلل پیدا کرنے اور کانگریس قائدین کوہراساں کرنے کی کوشش میں ای ڈی نے کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو ا کمار کو دوبارہ سمن دیاہے۔
وہیں ائی این سی کانگریس 40فیصد کی سرکار کے انکشاف کو جاری رکھیں گے‘ بی جے پی اداروں کا غلط استعمال کررہی ہے تاکہ لوگوں کی توجہہ ہٹاسکیں“۔
کنیا کماری سے کشمیر تک 3500کیلومیٹر پر مشتمل بھارت جوڑو یاترا 150دنوں میں 12ریاستوں کا احاطہ کرنے کے لئے شروع کی گئی ہے۔ کیرالا سے مذکورہ یاترا ساری ریاست میں اگلے 18دنوں میں پیدا گذرتے ہوئے ستمبر30کو کرناٹک پہنچے گی۔ شمال کی طرف رخ کرنے سے قبل 21دنوں تک کرناٹک میں یہ چلتی رہے گی۔
مذکورہ پدیاترا(مارچ)اس میں ہر دن 25کیلومیٹر کی مسافت طئے کی جائے گی۔ کرناٹک کانگریس صدر ڈی کے شیو اکمار نے ای ڈی کے منی لانڈرنگ معاملے میں سنوائی میں شامل ہونے کا استفسار کیاگیاہے۔ ستمبر19کے روز سنوائی مقرر کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شیو ا کمار نے فیصلہ کیاہے کہ وہ ایک مکتوب وقت طلب کرنے کے لئے تحریر کریں گے۔
شیو اکمار نے ٹوئٹ کیاکہ ”بھارت جوڑو یاترا کے وسط اور اسمبلی سیشن کے وقت ای ڈی نے پیش ہونے کے لئے دوبارہ سمن جاری کیاہے۔
میں تعاون کرنے کے لئے تیار ہوں مگر سمنوں کے وقت او رہراسانی جس سے میں گذر رہاہوں‘ میرے ائینی اور سیاسی ڈیوٹیز کو انجام دینے میں رکاوٹ بن رہے ہیں“۔
اس سے قبل اگست میں ایک خصوصی سی بی ائی عدالت برائے دہلی نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے کرناٹک کانگریس لیڈر ڈی کے شیو اکمار کے ساتھ منی لانڈرنگ معاملے میں ملزم چار لوگوں کو ضمانت دیدی تھی۔
مذکورہ ای ڈی نے کرناٹک کانگریس لیڈر ڈی کے شیوا کمار نے 3ستمبر2019کو اس کیس میں گرفتار کیا اور بعد ازاں دہلی ہائی کورٹ نے اکٹوبر2019کو ضمانت پر رہا کردیاتھا۔
مئی نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے کانگریس لیڈر ڈی کے شیو اکمار اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ معاملے میں چارج شیٹ دائر کی تھی۔ اس سے قبل ای ڈی نے ڈی کے شیو اکمار کی بیوی اور والدہ کو بھی ای ڈی کے روبرو پیش ہونے کا سمن جاری کیاتھا۔