صبح چہل قدمی کے دور ان سماج وادی پارٹی لیڈر کا قتل

   

لکھنؤ ۔ /12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی لیڈر اور سابق ولیج سرپنچ بجلی یادو کو اترپردیش کے ضلع ماوا میں صبح چہل قدمی کے دوران گولی مارکر ہلاک کیا گیا ۔ پولیس نے کہا کہ نامعلوم بندوق برداروں نے یادو کی پیشانی پر قریب سے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ ان کی گرفتاری کیلئے دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔