صحافتی تنقید وں کا منفی انداز میں جائزہ لینے کا حکومتی رجحان ٹھیک نہیں

   

اخبارات کو نشانہ بنانے کی سازشیں ہوتی رہتی ہیں ، میڈیا کمیشن قائم کرنے پر زور ، عامر علی خاں اور دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔16نومبر(سیاست نیوز) تلنگانہ پریس اکیڈیمی اور تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ کے زیر اہتمام قومی یوم صحافت کے موقع پرصحافت ‘ شہرت یا ذمہ داری کے عنوان پر ایک گول میز کانفرنس کا تلنگانہ پریس اکیڈیمی کی عمارت میں انعقاد عمل میں آیا۔چیرمن تلنگانہ اکیڈیمی کے سرینواس ریڈی کی صدرات میں نیوز ایڈیٹر روز نامہ سیاست جنا ب عامر علی خان ‘سینئر ایڈیٹر کے رام چندر مورتی‘ریٹائرڈ آئی اے ایس افیسر ایم وی ایس ریڈی‘سابق سربراہ شعبہ جرنلزم عثمانیہ یونیورسٹی پدماجا شا‘ سینئر صحافی این وینو گوپال‘اسوسیٹ پروفیسر نمس ڈاکٹر اسمعیل نظام‘اسٹیٹ جنرل سکریٹری تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ کے راما نارائنہ‘پروفیسر ہرگوپال ‘ پروفیسر کودانڈرام ( ایم ایل سی )‘ ایڈیٹر منا تلنگانہ ‘دیوالا پلی امر‘صحافی اور سماجی جہدکاراین وینو گوپال‘ فری لانس صحافی اور سماجی جہدکار سجایا‘سینئر صحافی اور سماجی جہدکار ملے پلی لکشمیا‘ ریاستی صدرتلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ وراحت علی کے علاوہ شہر اور تلنگانہ بھر کے سرکردہ صحافیوں نے بھی شرکت کی اور مخاطب کیا۔ جناب عامر علی خان نے کانفرنس سے خطاب میں کہاکہ جب وہ شعبہ صحافت میں تربیت حاصل کررہے تھے تب ان کے دادا جناب عابد علی خان صاحب مرحوم نے کہاکہ تھا کہ صحافت میںدو مواقع ملیں گے ‘ اگر دولت کمانا ہے تو بے شمار دولت تمہاری منتظر ہوگی اور دولت کو نظر انداز کریں تو عزت اور احترام بھی بے شمار حاصل ہوگا۔ جناب عامر علی خان نے کہاکہ نیوز پیپر واحد شعبہ ہے جو اب خسارہ میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیوز پیپرس کو نشانہ بنانے کی سازشیں کی جاتی رہی ہیں۔ انہوں نے ماقبل تلنگانہ ریاست مرکز کی جسٹس بی این سری کرشنا کمیٹی کی رپورٹ کا حوالہ دیا، جس میں ریاست کے مقامی زبانوں کے نیوز پیپرس کو سرکاری اشتہارات بند کرنے کی تجویز رکھی گئی ۔جناب عامر علی خان نے کہاکہ حکومت صحافتی تنقید وں کا جائزہ منفی انداز میں لیتی ہے (سلسلہ صفحہ5 پر)
اسی وجہہ سے حکومتوں اور صحافتی اداروں کے مابین خلاء میںتیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے ۔