Wednesday , December 2 2020

ضرورت ہے ایک گرل فرینڈ کی جو میرے ساتھ چاند کی سیر کو چلے، جاپانی ارب پتی کا اشتہار

ٹوکیو ۔ 13 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک جاپانی ارب پتی نے آن لائین ایک اشتہار دیا ہے جس میں اس نے لکھا ہے کہ اسے ایک ایسی گرل فرینڈ کی ضرورت ہے جو اس کے ساتھ Spacex راکٹ میں چاند کے سفر کیلئے چل سکے ۔ ارب پتی یوساکو میزاوا جس نے حال ہی میں ایک جاپانی فلم اداکارہ سے بریک اپ کرلیا ہے ۔ اب ایسی خواتین کی درخواستوں پر غور کر رہا ہے جو سنگل ہوں اورجن کی عمر 20 سال یا اس سے زائد ہو اور جو زندگی کا بھرپور لطف لینے کی خواہاں ہوں۔ یوساکو نے بتایا کہ زندگی میں سہنائی کی وجہ سے اس نے ایسا اشتہار دیا ہے ۔ اب اس کی عمر 44 سال ہے اور اسے ادھیڑ عمر والا شخص ہی تصور کیا جاسکتا ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے زندگی ہمیشہ بھرپور انداز میں اپنی مرضی کے مطابق گزاری ہے ۔د و خواتین سے اس کے تین بچے بھی ہیں ۔ اپنے اشتہار میں یوساکو نے کہا کہ زندگی کے اس دور میں اسے تنہائی کا احساس ستانے لگا لہذا اس نے سوچا کہ کیوں نہ زندگی میں کسی واحد خاتون سے پھر ایک بار دل لگایا جائے ۔ اشتہار میں خواتین کو راغب کرتے ہوئے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ (خاتون/ خواتین) دنیا کی ا یسی پہلی خاتون بن سکتی ہیں جو چاند کے خانگی سفر پر جائے۔ درخواستوں کے ادخال کی آخری تار یخ 17 جنوری 2020 ء ہے اور مختلف خواتین کے ساتھ ڈیٹ پر جانے کے بعد یوساکو ماہ مارچ میں منتخبہ خاتون کے نام کا اعلان کرے گا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT