حیدرآباد17جنوری(یو این آئی) آندھراپردیش کے ضلع وشاکھاپٹنم میں ٹرین کا ایک بڑاحادثہ ٹل گیا کیونکہ وشاکھا۔کرندول ایکسپریس ٹرین کے دو کوچس پٹریوں پر سے اترگئے ۔ٹرین کی واپسی کے دوران یہ واقعہ پیش آیا تاہم ڈرائیور کی چوکسی کے سبب ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔اس واقعہ میں کسی کے جانی نقصان یا پھر کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے جس سے مسافرین اور ریلوے حکام نے راحت کی سانس لی۔