کابل : افغان طالبان نے ڈرائیونگ انسٹرکٹرز کو خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء سے روک دیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق افغانستان کے شمال مغرب میں واقع شہر ہرات میں خواتین کا گاڑیاں چلانا معمول کی بات ہے لیکن طالبان کی جانب سے جاری نئی ہدایات کے بعد خواتین ڈرائیورز خدشات کا شکار ہو گئی ہیں۔ہرات کے ڈرائیونگ ا سکولوں کے نگراں محکمے ٹریفک مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ جان آغا اچکزئی نے کا کہنا ہے کہ ’ہمیں زبانی طور پر خواتین ڈرائیوروں کو لائسنس جاری کرنے سے منع کیا گیا ہے لیکن ابھی تک شہر میں پہلے سے ڈرائیونگ کرنی والی خواتین کو روکنے کے لیے کسی قسم کی ہدایات نہیں دی گئی ہیں۔‘’ہمیں کہا گیا ہے کہ ڈرائیونگ کے اسباق نہ دیں اور نہ ہی لائسنس جاری کریں۔