طالبان کے حملوں میں سیکوریٹی فورسیس کے 21 ارکان ہلاک

کابل ۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) افغان عہدیداروں کے ایک اہم بیان کے مطابق گذشتہ روز مغربی اور شمالی افغانستان کے علاقوں طالبان کی جانب سے کئے گئے حملوں میں سیکوریٹی فورسیس کے 21 ارکان ہلاک ہوگئے۔ دریں اثناء مغربی بدغیز صوبہ کے گورنر کے ترجمان جمشید شہابی نے بتایا کہ شورش پسندوں نے مختلف چوکیوں پر قبضہ کرتے ہوئے چھ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ دوسری طرف کونسل رکن شمس الحق بیکزئی جن کا تعلق شمالی بغلان صوبہ سے ہے، نے بتایا کہ مقامی پولیس کے سات اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ شمالی تخار صوبہ کے کونسل رکن روح اللہ رؤف نے آٹھ پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی توثیق کی ہے جبکہ ان حملوں میں سیکوریٹی فورسیس کے 23 ارکان زخمی بھی ہوئے۔ تمام حملوں کی طالبان نے ذمہ داری قبول کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT