کابل۔/6 جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی عہدیدار نے کہا کہ طالبان کے ساتھ نئے دور کی بات چیت اب دوسرے ہفتہ میں داخل ہوگئی ہے۔ یہ بات چیت نہایت ہی کارآمد اور تعمیری سطح پر پہنچ گئی ہے۔ جبکہ واشنگٹن نے افغانستان سے 14000 سپاہیوں کی واپسی کیلئے ایک وقت مقرر کرنے سے انکار کیا ہے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے ساتھ امریکی مذاکرات کاروں میں شامل ایک رکن نے کہا کہ طالبان کے ساتھ یہ بات چیت مثبت طریقہ سے جاری ہے لیکن اس امن معاہدہ کے حصہ کے طور پر 18 ماہ کے اندر فوج واپس طلب کرنے کی کوئی شرط نہیں رکھی گئی ہے۔