بی جے پی رکن پارلیمنٹ ایس بابو راؤ کی شرانگیزی ، ہندوؤں پر ظلم کا الزام
حیدرآباد ۔ 29 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : بی جے پی رکن پارلیمنٹ ایس بابو راؤ نے سنسنی خیز ریمارکس میں کہا کہ تلنگانہ کا شہر بھینسہ پاکستان میں تبدیل ہوگیا ۔ بھینسہ میں ہندوؤں کو منظم سازش کے تحت نشانہ بنایا جارہا ہے اور پولیس بھی ظالموں کا ساتھ دے رہی ہے ۔ حلقہ لوک سبھا عادل آباد کی نمائندگی کرنے والے ایس بابو راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے عادل آباد کو کشمیر میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا ان 8 سال میں ضلع عادل آباد کشمیر میں تو تبدیل نہیں ہوا مگر بھینسہ ضرور پاکستان میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ جس طرح حکمران ٹی آر ایس نے حیدرآباد کے پرانے شہر کو مجلس کے حوالے کردیا ہے ۔ اسی طرح عادل آباد کے بھینسہ کو بھی مجلس کے سپرد کردیا ہے ۔ جس کے بعد آئے دن بھینسہ میں تشدد کے واقعات پیش آرہے ہیں ۔ حکومت مجلس کی سرپرستی کررہی ہے جس کی وجہ سے پولیس مظالم پر تماشائی بنی ہے بلکہ ہندو متاثرین کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرکے انہیں ہراساں و پریشان کیا جارہا ہے ۔ تلنگانہ بی جے پی صدر بنڈی سنجے کی پدیاترا کو بھینسہ ٹاون میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ہے تاہم بھینسہ کے متاثرین کی بنڈی سنجے سے خصوصی ملاقات کرائی گئی ہے ۔ آئندہ انتخابات میں بھینسہ میونسپلٹی کے علاوہ متحدہ عادل آباد میں اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کا قبضہ ہوگا ۔ ن