عادی سارقین کی ٹولی کا رُکن گرفتار

   

حیدرآباد: رچہ کنڈہ پولیس نے عادی سارقین ٹولی کے مفرور ایک رکن کو گرفتار کرلیا جو 57 وارداتوں میں ملوث تھا۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 3 لاکھ 26 ہزار مالیتی مسروقہ مال کو ضبط کرلیا اور 20 سالہ ڈی مہیش عرف چنٹو ساکن سعیدآباد سنگارینی کالونی کو گرفتار کرلیا۔ سی سی ایس ایل بی نگر پولیس نے بالا پور پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں اس شخص کو گرفتار کرلیا۔ اس ٹولی کے دیگر اراکین اصل سرغنہ 30 سالہ کے سرینواس ساکن حسن نگر عطا پور 25 سالہ رچہ کنڈہ کارتک ساکن ایل این کالونی، 75 سالہ بی وجئے کمار ساکن تارناکہ کو جواہر نگر پولیس نے گرفتار کرلیا تھا جبکہ ایک اور رکن 26 سالہ کستوری اصل سرغنہ سرینواس کی بیوی ہے، مفرور بتائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ڈی مہیش عرف چنٹو نے 10 وارداتوں کو انجام دینے کا جرم قبول کرلیا۔ سابق میں مہیش تین وارداتیں انجام دے چکا ہے۔ پولیس مفرور خاتون کی تلاش میں ہے۔