ائی ای اے نے خبردار کیا کہ دنیا کی سب سے بڑے تیل برآمد کنندگان کی جانب سے اپنی پیدوار میں کمی کے حالیہ فیصلے سے قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔
لندن۔ایک میڈیا رپورٹ میں کہاگیاہے کہ اس سال تیل کی عالمی مانگ ریکارڈ101.9ملین بیرل فی دن تک بڑھنے کی راہ پر گامزن ہے کیونکہ چین ترقی پذیر ممالک میں معاشی اضافے کی قیادت کررہا ہے‘ دنیا کے معروف توانائی ادارے پیش گوئی کی ہے۔
عالمی توانائی ایجنسی نے پیش گوئی کی ہے کہ یومیہ اوسط2023میں 2ایم بی پی ڈے پچھلے سال کے اعداد وشمار سے زیادہ ہے۔ گارڈین کی خبر ہے کہ ایک بیرل تیل کی قیمت میں 85.62ڈالر سے 86.10ڈالر جمعہ کی صبح تک ائی ای اے کی رپورٹ شائع ہونے تک اضافہ ہوا ہے۔
گارڈین کی رپورٹ کا کہنا ہے کہ ائی ای اے نے خبردار کیا کہ دنیا کی سب سے بڑے تیل برآمد کنندگان کی جانب سے اپنی پیدوار میں کمی کے حالیہ فیصلے سے قیمتیں بڑھ سکتی ہیں‘ جس سے مہنگائی کو کم کرنے اور ترقی یافتہ ممالک میں اقتصادی ترقی کو بحال کرنے کی کوششوں کو نقصان ہوسکتا ہے۔
مذکورہ ائی ای اے نے کہاکہ ”یہ معاشی بدحالی اور نموکے لئے بری طرح اشارہ کرتا ہے۔ بنیادی ضروریات کی مہنگائی کرنے والے صارفین کو اب اپنے بجٹ کواور بھی کم پھیلانا پڑیگا“۔
گارڈین کی رپورٹ ہے کہ اس ماہ کے شروعات میں تیل کی منڈی کی قیمتوں میں 7ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے جب اوپیک‘ سعودی عرب کی قیادت میں‘ او ردیگر اتحادی تیل پیدا کرنے والے ممالک‘ روس کی قیادت میں‘ اس سال اپنی پیدوار میں کمی کو 2بلین بی پی ڈتک بڑھانے پر راضی ہوگئے‘ ان خدشات کے باوجود کہ چین اقتصادی بحالی کا سبب بن سکتا ہے۔
عالمی سطح پر تیل کی طلب میں متوقع اضافے نے موسمیاتی مہم چلانے والوں کی امیدوں کو بھی ختم کردیا ہے کہ کویڈ19وبائی مرض نے دنیا کی تیل کی بڑھتی ہوئی طلب کو ختم کرنے میں تیزی لائی ہے۔