عامر خان کوکویڈ 19کی جانچ میں مثبت پایاگیا‘ اداکارسیلف قرنطین میں

,

   

عامر خان کے ترجمان نے کہاکہ مذکورہ اداکارہ گھر میں خود قرنطین میں ہیں‘ تمام پروٹوکال پر کاربند ہیں اور ان کی صحت بہتر ہے۔


ممبئی۔بالی ووڈ سوپر اسٹار عامر خان کو کرونا وائرس کی جانچ میں مثبت پایاگیاہے‘ چہارشنبہ کے روز ان کے ترجمان نے یہ بات بتائی ہے۔

اداکار کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں لکھا گیاکہ”عامر خان کو کویڈ19کی جانچ میں مثبت پایاگیاہے۔ وہ خود گھر میں قرنطین میں ہیں‘ وہ تمام پروٹوکال کے کاربند ہیں اور ان کی صحت بہتر ہے۔

حالیہ دنوں میں جو لوگ ان کے رابطے میں ائے ہیں احتیاطی تدابیر کے طور پر خود کی جانچ کرائیں۔ آپ تمام کی تشویش اور نیک تمناؤں کا شکریہ ادا کرتے ہیں“۔

اس سے قبل عامر اپنے مجوزہ فلم ”لال سنگھ چڈھا“ میں مصروف رہے ہیں۔ اس کی ہدایت کاری”سکریٹر سوپر اسٹار“ بنانے والے اڈویٹ چندن نے کی او رساتھی اداکارہ کرینا کپور ہیں۔

مذکورہ فلم ٹام ہانکس کی 1994میں ائی فلم ”فارسٹ گومپ“ سے متاثر ہوکر تیار کی گئی کہانی پر مشتمل ہے‘ اور اس سال کے آخر میں ریلیز کی تیاری کی جارہی ہے۔

اس فلم پر توجہہ کے لئے حال ہی میں سوشیل میڈیا پر عامر خان رجوع ہوئے تھے۔